ٹرمپ کی پھر فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی تعریف، پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ

صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز وکٹری بنانے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کا وزیراعظم نریندر مودی اور پہلگام واقعہ سے متعلق بڑا دعویٰ

فوج کی طاقت اور جدید آلات

امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور نیول چیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فورس ہے۔ ہم امریکی بحریہ میں طاقتورترین طیارہ بردار جہاز شامل کر رہے ہیں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی درخواست کر دی

نئے بحری جہاز کی خصوصیات

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس جہاز میں گن، ہائپر سونک میزائل، اور لیزر شامل ہوں گے۔ امریکا کو نئے بحری جہازوں کی اشد ضرورت تھی۔ ہماری آبدوزیں بھی دنیا میں سب سے جدید ہیں، اور اس وقت پندرہ جدید ترین آبدوزیں اور تین نئے بحری جہاز تیاری کے مراحل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لئے پاکستانی سرمایہ کاروں کو پہلے سے زیادہ کام کرنا , شہباز حسین چوہدری

امریکا کی آبدوز سازی کی برتری

انہوں نے مزید کہا کہ آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے پندرہ سال آگے ہے۔ چین یا روس بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ ہم امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتور ترین بحریہ بنا رہے ہیں، ہماری سرحدیں محفوظ اور معیشت مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سورج سے نکلنے والے ایک کھرب کلوگرام وزنی ‘آگ کے گولوں’ کی تحقیق: بھارت کے شمسی مشن سے حاصل کردہ معلومات کی اہمیت کیا ہے؟

عالمی سطح پر احترام کا حصول

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایک دو سال پہلے جو لوگ ہم پر ہنس رہے تھے، اب وہ ہمارا احترام کرتے ہیں۔ امریکا کے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار اور آلات ہیں اور بحریہ ہیڈ کوارٹرز بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس: پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد، 42پر پہلے ہی لگ چکی

منشیات کے خلاف اقدامات

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ منشیات کی کشتی کو تباہ کرنے سے ہم ہر بار 25 ہزار جانیں بچاتے ہیں۔ منشیات سے بھری کشتیوں کو سمندر میں تباہ کیا جا رہا ہے اور کیریبین میں منشیات کی سمگلنگ 96.2 فیصد کم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت کے دنوں میں لیزر لائٹ کے استعمال پر پابندی، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 نافذ کردی

منشیات کے اثرات اور ایبسٹائن کیس

انہوں نے کہا کہ امریکا میں گزشتہ سال 3 لاکھ افراد منشیات کے استعمال سے ہلاک ہوئے۔ بل کلنٹن کی ایبسٹین فائلز میں تصاویر دیکھ کر دکھ ہوا۔ جیفری ایبسٹائن سے پارٹی میں ملنے والوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں، اور میں نے کبھی جیفری ایبسٹائن کے جزیرے کا دورہ نہیں کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کوششیں

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکی۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے کہا کہ ٹرمپ نے 10 لاکھ جانیں بچائیں۔ میں نے دنیا میں اب تک 8 جنگیں روکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...