وینزویلا کے صدر مدورو کو اب جانا ہوگا، امریکا
امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوئم نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر مدورو کو اب اقتدار چھوڑنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لیاری گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کا بھتیجا، ساتھی سمیت گرفتار
امریکا کی کارروائیوں کا اثر
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کرسٹی نوئم کا کہنا ہے کہ واشنگٹن وینزویلا کے موجودہ حکمران مدورو کو زیادہ دن اقتدار میں نہیں رہنے دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی نے ایشیاء کپ کے معاملے پر محسن نقوی سے ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کر دی
تیل لے جانے والے جہازوں کی نگرانی
کرسٹی نوئم نے بتایا ہے کہ وینزویلا کے قریب تیل لے جانے والے 2 جہازوں کو روکنا اس بات کا عکاس ہے کہ امریکا وینزویلا کے صدر مدورو کی غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری نہیں رہنے دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کی بھی موت تنہائی، خالی کمرے اور خاموشی میں نہ ہو، در فشاں سلیم کی دعا
روس کا وینزویلا کے لیے تعاون
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے امریکا کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وینزویلا کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
روس کی خود مختاری کی حمایت
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس پوری طرح سے وینزویلا کی خود مختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔








