پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
مریم نواز کا عدالتی فیصلے پر ردعمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت کی جانب سے پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
پنجاب حکومت کا قانون اور اس کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پروٹیکشن آف آنرشپ آف اممویبل پراپرٹی (غیر منقولہ) کے قانون مجریہ 2025 کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے برسوں اور نسلوں تک چلنے والے زمین اور جائیداد کے مقدمات کو پہلی بار 90 دن میں طے کرنے کی حد مقرر کی۔
یہ بھی پڑھیں: بالیوڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ’’پسندیدہ ہیرو ‘‘ انکے والد پرلوک سدھار گئے
عوام کی مدد کے لئے بنائے گئے قوانین
انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں اور دہائیوں کے ستائے ہوئے لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کا قانون بنایا۔ عوام کی منتخب صوبائی اسمبلی نے یہ قانون اس لیے بنایا تاکہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کو نجات ملے۔ اس قانون سے پہلی بار عوام کو اپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت ملی، جس کے لیے شہادت پر مبنی قانون تیار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گٹر میں گرا 3 سالہ بچہ 12 گھنٹے بعد بھی نہ مل سکا، شہری مشتعل، سڑک بلاک
عدالتی فیصلہ اور اس کے نتائج
مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں۔ اس قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا، عوام اسے قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے جبکہ یہ قانون مظلوم عوام کو تحفظ دیتا ہے جس میں انتظامی اور قانونی تمام پہلوؤں کو جامع انداز میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمٰن
قبضہ مافیا کے خلاف قانون سازی
انہوں نے کہا کہ زمینوں کے مقدمات میں دہائیوں اسٹے آرڈر چلتے ہیں۔ یہ قانون مریم نواز کے فائدے کے لیے تھا نہ اس کی معطلی سے ہماری ذات کو کوئی نقصان ہوا ہے، البتہ قبضہ اور لینڈ مافیا کے ستائے عوام کا ضرور بڑا نقصان ہوا ہے۔ قانون سازی کرنا صوبائی اسمبلی کا آئینی حق ہے جس سے اسے روکا نہیں جا سکتا۔
غریب عوام کی حالت اور انصاف کی اہمیت
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس قانون کو روکنے کا نقصان مریم نواز شریف کی ذات کو نہیں بلکہ غریبوں، مسکینوں، بے کسوں، بیواؤں اور مظلوموں کو ہوگا جن کی داد رسی ہو رہی تھی۔ انصاف نہ ملنے سے غریب اور مظلوم کی بندھ جانے والی آس ٹوٹ جائے گی۔








