ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ پہلی بار 4 لاکھ روپے ہو گیا
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی قیمتوں کی بلند پرواز جاری ہے، آج فی تولہ سونا 8500 روپے مہنگا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان نافذ العمل معاہدوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
نئے نرخ
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے نمازِ شکر، ننھے عثمان عقیل کا بطور کیپٹن پاک فوج کے ساتھ ایک دن
10 گرام سونے کی قیمت
ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ پہلی بار 4 لاکھ روپے ہو گیا۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 7288 روپے اضافے سے 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 85 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 485 ڈالر فی اونس ہے۔








