لاہور میں فضائی معیار میں بتدریج بہتری، اے کیو آئی 160 ریکارڈ، سموگ کی مجموعی صورتحال میں نمایاں کمی
فضائی معیار میں بہتری
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں فضائی معیار میں بتدریج بہتری برقرار، دسمبر کے آخری ایام میں شہر کا اے کیو آئی 160 ریکارڈ، سموگ کی مجموعی صورتحال میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگ لائن پر بیک وقت کئی گاڑیاں دھل رہی ہوتی ہیں، ملازمین ہا ہا کار مچائے رکھتے ہیں، ایک کو دھو سنوار کر فارغ نہیں ہوتے کہ اگلی آن پہنچتی ہے
وزیر اعلیٰ کا سموگ کنٹرول پلان
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں سموگ کنٹرول پلان مؤثر انداز میں جاری ہے۔ آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ ماحولیات اور ای پی اے نے 24 گھنٹے نگرانی، جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے فضائی معیار پر مسلسل نظر اور فوری ایکشن لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواستوں پر مزید دلائل طلب
صوبائی وزیروں کا بیان

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اے کیو آئی میں بہتری حکومتی پالیسیوں، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت سموگ کے مستقل حل کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ماحول دوست ٹرانسپورٹ، گرین ٹیکنالوجی اور شہری ماحولیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی آئی ہے۔ فضائی معیار میں بہتری کے باوجود احتیاطی تدابیر جاری رکھیں، ماسک کا استعمال اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔
عوامی احتیاطی تدابیر
بچے، بزرگ اور سانس و دل کے مریض خصوصی احتیاط کریں، گھروں کے اندر مناسب ہوا داری اور صحت بخش طرزِ زندگی اپنائیں۔ حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے لاہور میں سموگ کنٹرول کی سمت مثبت پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ دنوں میں مزید بہتری کی توقع ہے۔








