کتنا قریب ہے ایران ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے؟ بڑا دعویٰ

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی

تہران (ویب ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے ایٹمی تنصیبات پر حملوں کا خطرہ بھی بڑھا ہے۔ امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کی ایٹمی تنصیبات اور تیل کی تنصیبات پر حملوں سے گریز کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ویلنسیامیں شدید سیلاب ،متاثرین کیلئے ریاست کے تمام وسائل بروہے کار لائیں گے:ہسپانوی وزیر اعظم

ایران کے ایٹمی پروگرام کا جائزہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں ایٹمی تنصیبات کتنی ہیں، اُن کی نوعیت کیا ہے، اور ایران کس حد تک ایٹمی قوت کا حامل ہے یہ تمام باتیں بہت اہم ہیں اور تجزیہ کاروں کی توجہ بھی حاصل کر رہی ہیں۔ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کی موجودگی اور اس کے جاری رہنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی نگراں ادارے آئی اے ای اے کے مطابق ایران نے 2003 میں اپنا ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا خفیہ پروگرام روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

ایران کا ایٹمی معاہدہ

2015 میں ایران نے امریکا، چین، روس، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین سے معاہدہ کیا جس کے تحت وہ ایٹمی ہتھیاروں کی طرف لے جانے والے پروگرام سے دست بردار ہوا اور اسے اقتصادی پابندیوں میں کچھ نرمی دی گئی۔ 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ایٹمی معاہدہ ختم کردیا جس کے بعد ایران بھی اس معاہدے کے تحت عائد کی جانے والی پابندیوں کا احترام کرنے کا پابند نہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے وزنی بلی انتقال کر گئی

ایران کی یورینیم کی افزودگی

اب ماہرین کہتے ہیں کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے معاملے میں 60 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ 90 فیصد کی منزل تک پہنچ کر وہ 4 ایٹم بم بنانے کے قابل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کی حال اے،کتھوں آئے او۔۔وزیر اعلیٰ کی پنجابی میں گفتگو ، ایئر ایمبولینس سے شفٹ ہونیوالے مریض کا ” سلیوٹ “

ایران کی ایٹمی تنصیبات

ایران کی ایٹمی تنصیبات نطنز، فردو، اصفہان، خنداب، تہران اور بوشہر میں واقع ہیں۔ بوشہر میں ایران کا واحد فعال ایٹمی بجلی گھر واقع ہے۔ خنداب میں بھاری پانی کا ایٹمی ریسرچ ری ایکٹر ہے۔ بھاری پانی کے ری ایکٹر خطرناک سمجھے جاتے ہیں کیونکہ یہ پلوٹونیم تیار کرکے ایٹمی ہتھیاروں کی طرف لے جانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ایٹمی تحقیق کی تنصیبات

اصفہان میں قائم ایٹمی مرکز یورینیم کو اس شکل میں تبدیل کرتا ہے جو سینٹری فیوجز میں استعمال ہوتی ہے۔ یہاں اس عمل کی بھی گنجائش ہے جس کے ذریعے کسی ایٹم بم کا مرکزی حصہ تیار کیا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...