وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 26 دسمبر بروز جمعہ لاہور کا دورہ کریں گے،اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے اسپیکر آفس کو آگاہ کردیا
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا دورہ لاہور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 26 دسمبر بروز جمعہ لاہور کا دورہ کریں گے۔ پنجاب اسمبلی آمد کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے اسپیکر آفس کو آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
دورے کی تفصیلات
خط میں لکھا گیا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حزبِ اختلاف کے اراکین سے ملاقات کریں گے اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی گفتگو کریں گے۔ معزز وزیرِ اعلیٰ شام 8:00 بجے تک اسمبلی میں موجود رہیں گے۔ آپ سے گزارش ہے کہ مذکورہ دورے کے لیے تمام ضروری انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جن میں نشستوں کا انتظام، پروٹوکول اور میڈیا کوآرڈینیشن شامل ہے، تاکہ پروگرام بخوبی اور خوش اسلوبی سے منعقد ہو سکے۔
سوشل میڈیا پر خبریں
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 26 دسمبر بروز جمعہ لاہور کا دورہ کریں گے،
پنجاب اسمبلی آمد کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے اسپیکر آفس کو آگاہ کردیا pic.twitter.com/U5S7Lfce0z— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) December 23, 2025








