خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کا سیکرڈ ہارٹ آف جیسز کیتھیڈرل گرجا گھر کا دورہ
کرسمس کی آمد پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرسمس کی آمد سے قبل حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے سیکرڈ ہارٹ آف جیسز کیتھیڈرل گرجا گھر کا دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور فرید احمد تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو وارننگ دے دی
سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ نے تاریخی چرچ کا تفصیلی دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان پنجاب کی جانب سے کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشیٹو عبدالرؤف، ڈپٹی سیکرٹری شیرینہ جونیجو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی موجودگی میں میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کیا
چرچ دورہ کے موقع پر موجود شخصیات
چرچ دورہ کے موقع پر فادر آصف سردار، فادر رفحان فیاض، فادر بشارت سراج و دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کرسمس کیلئے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ رب العزت کے نہایت برگزیدہ نبی اور پیغمبر ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اقلیتوں کے حقوق کیلئے پُر عزم ہیں۔ قیامِ پاکستان کیلئے مسیحی برادری کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے عقائد و نظریات کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام، 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ
مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک
انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ سرکاری اداروں میں مسیحی ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سیکیورٹی گائیڈ لائنز اور اقدامات
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے کرسمس اور یوم قائد کے حوالے سے سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کرسمس کے سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقینی بنائیں۔ محکمہ داخلہ کا سینٹرل کنٹرول روم صوبہ بھر کی سکیورٹی صورتحال کا 24/7 جائزہ لے رہا ہے۔








