کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک
پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کا اضافہ
حملہ اور جوابی کارروائی
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کے مطابق کرک میں بامی بانڈہ گرگری کے قریب پولیس گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں 5 اہلکار شہید ہوئے تھے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق سی پی او کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئے ٹائم لائن مسئلہ نہیں، بلاول بھٹو
مطلوب دہشت گرد کی ہلاکت
پولیس اور سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد عارف عرف ڈان بھی مارا گیا، جو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
سی پی او کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کا علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے، عوام کے تحفظ کے لیے پولیس ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے。








