چیف الیکشن کمشنر کراچی بار مستعفی
چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف الیکشن کمشنر کراچی بار حق نواز تالپور ایڈووکیٹ عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اتحاد و یکجہتی ۔۔۔ملک دشمن سازشوں کا توڑ
استعفیٰ کی تفصیلات
انہوں نے اپنا استعفیٰ کراچی بار کو بھجوا دیا۔ 21 دسمبر کو بطور چیف الیکشن کمشنر ذمے داریاں سنبھالی تھیں، غیر معمولی صورتِ حال کے پیشِ نظر اجلاس میں مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ نمائندے، چاہے کسی بھی جماعت سے منتخب ہوں، سوچ اور مفادات سب کے ایک جیسے ہیں، تبادلے کا دکھ تھا مگر چلے جانا ہی بہتر تھا۔
آزاد اور شفاف انتخابات کا چیلنج
’’جنگ‘‘ کے مطابق حق نواز تالپور نے کہا آزاد اور شفاف انتخابات کے لیے 200 سے زائد غیر جانبدار پولنگ سٹاف درکار ہو گا۔ امیدواروں سے مشاورت کے بعد 17 جنوری کو پولنگ کا اعلان کیا گیا تھا، کچھ امیدواروں نے اتفاقِ رائے کے بعد سیاسی مفادات کے تحت معاملات کو متنازع بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب اور جہلم سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ، متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم
سوشل میڈیا پر چھیڑ چھاڑ
اس صورتِ حال میں سوشل میڈیا پر ذاتی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، اجتماعی فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دے کر بار کے اصولوں اور ذات کو نقصان پہنچایا۔
بار کا وقار اور خود مختاری
چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا جب بار کا وقار اور خود مختاری داؤ پر تھی، اگر نیک نیتی سے کیے فیصلے پر عمل درآمد ممکن نہیں تو عہدے پر رہنے کا جواز نہیں۔








