ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (سیارہ مریخ) 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو یا حیی ّ یا قیوم کا ورد دن میں کم سے کم 1000 مرتبہ روزانہ کرنا ہو گا ان شاءاللہ اس عمل سے ہی آپکی ساری مشکلات اور پریشانیاں ختم ہوں گی، اس لئے توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 304.5 ملین ڈالر مالیت کے 2 بڑے معاہدوں پر دستخط
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کا راستہ اب صاف ہو رہا ہے اور ان شاءاللہ اس پر چلنا آپ کے لئے بے حد آسان ہوگیا ہے، جو مشکل محسوس کر رہے تھے وہ اب تیزی سے ختم ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا
برج جوزہ (سیارہ عطارد) 21 مئی سے 20 جون
آپ کو روزگار کے معاملات میں کچھ پریشانی کا سامنا ضرور ہے، یہ سلسلہ ان شاءاللہ دو تین یوم میں ختم ہو جائے گا تو صورتحال فوری آپ کے حق میں ہونا شروع ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا
برج سرطان (سیارہ چاند) 21 جون سے 20 جولائی
اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور اگر آپ نے اچھے حالات سے فائدہ اٹھانا ہے تو پھر خود کی اصلاح کریں، آپ کو معلوم ہے کہ آپ کس جگہ پر غلط ہیں اُس کو دور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ
برج اسد (سیارہ شمس) 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ کا خاص کرم ہو رہا ہے، آپ تیزی سے مشکلات سے نکل رہے ہیں، جو رکاوٹیں چل رہی تھیں وہ بھی دور ہونا شروع ہوگئی ہیں، اب کچھ اچھا ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے لاہور پنجاب ٹینس چیمپئن شپ: ہادی حسین اور بسمل ضیاء نے سنگلز ٹائٹلز جیت لیے
برج سنبلہ (سیارہ عطارد) 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک دن بڑا اچھا ہوتا ہے اور دوسرا دن خراب جاتا ہے، جیسے کسی نے کچھ کر دیا ہو۔ آپ کو چاہئے کہ روزانہ سورہ حشر کی آخری تین آیات پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کل سے تیز بارش کی پیشگوئی، سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان
برج میزان (سیارہ زہرہ) 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا خاص خیال رکھیں، جو کچھ اللہ عطا کر رہا ہے اس کا ذکر کسی سے نہ کریں، ان دنوں روزگار کے حوالے سے ان شاءاللہ خاص بہتری ملنے والی ہے، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے یا انہیں عدالت لایا جائے، وکیل فیصل ملک کی عدالت سے استدعا
برج عقرب (سیارہ مریخ) 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لئے کوئی شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنا بڑا مہنگا پڑ سکتا ہے، آپ توجہ نہ دے کر اپنا بہت بڑا نقصان کر رہے ہیں، خیال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آغاز سے پنجاب کی ہر بیٹی ارفع کریم بنے گی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
برج قوس (سیارہ مشتری) 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ نے چاہا تو اب وہ راستہ سامنے آنے والا ہے جس کی کافی دنوں سے تلاش تھی، اور جو لوگ کسی مقدمے کےلئے بھی رقم کی تلاش میں تھے، اُس کا بندوبست ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار
برج جدی (سیارہ زحل) 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب حالات بدلنے والے ہیں اور بڑے شاندار انداز میں آپ کے حق میں ہونے والے ہیں، خود کو تبدیلی کے لئے تیار بھی رکھیں، یہ زندگی میں بڑا موڑ ثابت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی
برج دلو (سیارہ زحل) 20 جنوری سے 18 فروری
غلطیاں آج کل کچھ زیادہ ہی ہو رہی ہیں اور آپ کو اندازہ نہیں ایسا کرنا کس قدر مہنگا پڑے گا، اس لئے اپنے معاملات پر توجہ دیں، مخالفین بھی پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری) 19 فروری سے 20 مارچ
صورتحال بدستور بہتر ہو رہی ہے اور آپ کے حق میں جا رہی ہے، اس کا اندازہ آپ کو آج ہی ہو جائے گا، اب ایک روزگار کا نیا سلسلہ بھی سامنے آنے کا امکان ہے ان شاءاللہ۔








