امریکی ٹینس ستارہ وینس ولیمز نے شادی کر لی۔
وینس ولیمز کی شادی
فلوریڈا(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی آندریا پریٹی سے شادی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل کے فوجی ایندھن کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ
شادی کی تقریبات
سرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز کے اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر سے دوستی کے چرچے رہے ہیں۔ جوڑے کی شادی کی تقریبات 6 روز پام بیچ فلوریڈا میں جاری رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے سفارت خانہ، کویت کے زیرِ اہتمام انقلابِ ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی وفد کی پذیرائی، نظم “اسلام بہ ایران” پیش کی گئی
قیمتی تحفہ
وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ شادی کے موقع پر سرینا ولیمز نے قیمتی یاٹ کا تحفہ دیا ہے۔ اس قیمتی یاٹ میں فیملی کے قریبی افراد کو عشائیہ بھی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت، انکوائری کا آغاز
خوشگوار لمحے
وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ سرینا ولیمز نے ہی یاٹ میں تمام کھانوں کا انتظام کیا۔ کشتی پر 10 سے 12 خاندان کے افراد اور دوست موجود تھے، اور ہم نے ایک ہفتے خوب انجوائے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق
پہلی ملاقات
وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی 2024 میں میلان میں ایک فیشن شو کے دوران ملاقات ہوئی تھی، اور ان کی منگنی کی تقریب جولائی میں ہوئی تھی۔
محبت بھرا پیغام
سرینا ولیمز نے شادی کے موقع پر اپنی بہن کے لیے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔








