سیلاب متاثرین کے لیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہاؤسنگ اسکیم پر کام جاری ہے: شرجیل میمن
تجدید شدہ ترقیاتی منصوبے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں 1 ہزار 18 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپین کا یورپی یونین سے اسرائیل پر اسلحے کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ
ہاؤسنگ سکیمیں اور سیلاب متاثرین
سیلاب متاثرین کیلیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہاؤسنگ سکیم پر کام جاری ہے۔ جنگ کے مطابق، شرجیل میمن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی، تعلیم، صحت اور بہتر رابطہ کاری ترجیحات ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ 1600 اسکولوں کی تعمیر کے لیے 340 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 9 کیڈٹ کالج اور سکھر میں خواتین یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ایئر لائن کا لاہور سے بھی لندن کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
توانائی کے منصوبے
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں سندھ سولر انرجی منصوبے کے لیے 69.97 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انفراسٹرکچر کی ترقی
گھوٹکی کندھ کوٹ پل اور دھابیجی انڈسٹریل زون پر بھی کام جاری ہے۔








