پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے حاصل ہوں گے: محمد علی، عطا تارڑ
نجکاری کمیشن کا اہم اعلامیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر نجکاری کمیشن محمد علی نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے حالیہ عمل میں شفافیت، قومی مفاد اور متعلقہ کمپنی کی بہتری کو اولین ترجیح دی، پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے حاصل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں فوجی آپریشن جیسے حساس معاملے پر صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان باہمی اعتماد ناگزیر ہے، سراج الحق
نجکاری کے چیلنجز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹرانزیکشن میں حکومت کے لیے سب سے مشکل مرحلہ یہ تھا کہ ایک جانب بہتر قیمت حاصل کی جائے اور دوسری جانب یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ نیا خریدار کمپنی میں سرمایہ کاری کرے اور اسے نظرانداز نہ کرے۔ حکومت کے سامنے دو بنیادی اہداف تھے اور انہی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانزیکشن کی سٹرکچرنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پارا چنار میں حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ
معاشی فوائد
مشیر نجکاری کمیشن نے بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت حکومت کو براہ راست 55 ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 45 ارب روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ 125 ارب روپے براہ راست پی آئی اے کی ضروریات اور بہتری کے لیے کمپنی میں سرمایہ کاری کی صورت میں لگائے جائیں گے، یوں مجموعی طور پر پی آئی اے کی ویلیوایشن 180 ارب روپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت کا خطرہ برقرار، ماہرین کا فوری اقدامات پر زور
کمیشن کی کوششیں
محمد علی نے نجکاری کمیشن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے پورے عمل میں غیر معمولی محنت کی اور گزشتہ دو سے تین روز کے دوران مکمل تعاون فراہم کیا۔ ٹیم کے سیٹ اپ اور میڈیا سے ملاقاتوں کے بعد حکومت کو یقین ہے کہ اس معاملے پر کسی قسم کی غیر ضروری الجھن یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی بھارت کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری، اربوں ڈالر کے نقصان کا اندیشہ
میڈیا کا کردار
مشیر نجکاری کمیشن نے میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ میڈیا نے اس پورے عمل میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اور حکومت کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جس پر وہ شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کی مشروط سہولت دینے کا اعلان
وزیر اطلاعات کا بیان
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری شفاف انداز میں ہوئی، قومی ایئر لائن کی نجکاری ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نجکاری کے عمل کو براہ راست دکھایا گیا، ماضی میں متعدد بار قومی ایئر لائن کی نجکاری کی کوشش کی گئی، لیکن یہ کوششیں ناکام ہوئیں۔
مشیر خزانہ کا شکریہ
ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کا شکریہ انہوں نے اس کو ایک بہترین بڈنگ قرار دیا، اللہ کا شکر ہے آخر کار قومی ایئر لائن پرائیویٹائز ہوئی، اس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی اہم کردار ہے۔








