ہر شخص چاہتا ہے کہ سیاسی اختلافات بات چیت سے حل ہوں، معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب
سیاسی اختلافات کا حل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر شخص چاہتا ہے کہ سیاسی اختلافات بات چیت سے حل ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز اور جماعتوں کو اس ڈائریکشن میں کام کرنا چاہیے۔ پروگرام "ندیم ملک لائیو" میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین عارف حبیب گروپ نے کہا کہ ہم اپنے گروپ میں کاروباری افراد کی وزیراعظم، فیلڈمارشل سے ملاقات کی بات کرتے ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی بھی بات کرتے ہیں، مزید بھی کریں گے۔ پڑوسیوں سے بھی تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں 47 انتہا پسند ہندوؤں اور پنڈت پر مقدمہ
پی آئی اے میں سرمایہ کاری کی دلچسپی
عارف حبیب نے کہا کہ پی آئی اے کے باقی 25 فیصد شیئر خریدنے میں بھی دلچسپی ہے، ہم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، مقررہ وقت میں کوئی فیصلہ کریں گے۔ ہماری تجویز تھی کہ حکومت 100 فیصد شیئر فروخت کرے۔ فوجی فرٹیلائزر بھی پی آئی اے کی خریداری کا حصہ بنے گا، اگر ہمارے پاس 40 فیصد شیئرز ہوں تو فوجی فرٹیلائزر 39.9 فیصد شیئر لے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں گلوبل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایگزیبیشن GETEX 2025 کا انعقاد
ایئرلائن کی سروسز میں بہتری
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایئرلائن کی سروسز کو عوام کے لئے بہتر بنانے کا مقصد ہونا چاہیے، پی آئی اے کے روٹس کم ہیں، یہ بڑھانے سے سہولیات میں اضافہ ہو گا۔ فلائٹس کم دستیاب ہوتی ہیں، بہتر کرکے مزید سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کا جائزہ
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایک بار پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع ہوئے، یہ اُٹھ کر چلے گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے 10 سے 12 دن پہلے جو ٹویٹ کیا وہ اب تک ہضم نہیں ہورہا، پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ بنی۔








