قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے: مسلح افواج
خراج عقیدت:
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) افواج پاکستان کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے
قائداعظم کی قیادت:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پیغام میں کہا کہ قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے امور اور استعداد کا جائزہ لینے کے لیے راناثناءاللہ کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی قائم کر دی
شاندار خراج عقیدت:
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بابائے قوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کی جانب سے بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، افواج پاکستان نے قائداعظمؒ کے ویژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔
عزم و ارادہ:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے قائداعظمؒ کے نظریات اور امنگوں کے مطابق بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا، ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ، قومی استحکام، امن و ترقی کیلئے کاوشوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔








