فیروز خان نے بچوں کی تحویل لینے سے انکار کردیا: علیزے سلطان کا دعویٰ

علیزے سلطان کا فیروز خان پر دعویٰ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان نے بچوں کی تحویل لینے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام فن پاروں کی نمائش

ویڈیو شیئرنگ اور تنقید

روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں علیزے سلطان نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنی دوست کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں ایک صارف نے علیزے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان کے پاس بچوں کے سردیوں کے کپڑوں کے پیسے نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فروری 2026ء: بیرونی سرمایہ کاری 18.67 کروڑ ڈالرز رہی، 8 ماہ میں 44 فیصد کمی

علیزے کا دفاع

صارف کی تنقید پر دیگر صارفین نے علیزے کا دفاع کیا اور لکھا کہ بچوں کی ذمہ داری پوری کرنا صرف ماں کی نہیں بلکہ باپ کی بھی ذمہ داری ہے۔ صرف اس بنیاد پر کہ ایک عورت اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہی ہے، اسے ہر وہ کام کرنے کا پابند نہیں بنایا جا سکتا جو بچوں کے والد کو کرنا چاہیے۔ علیزے کم عمری میں طلاق اور مبینہ تشدد کا سامنا کر چکی ہیں، اب وہ اکیلی ماں ہیں، جبکہ بچوں کے والد دوبارہ شادی کر کے اپنی زندگی گزار رہے ہیں، اس لیے انہیں کم از کم بچوں کے اخراجات بروقت ادا کرنے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

علیزے کا جواب

بعدازاں علیزے سلطان نے بھی مذکورہ صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ (فیروز خان) تحویل لینا نہیں چاہتے۔ میں دو بار کوشش کر چکی ہوں، انہوں نے دونوں بچوں کو رکھنے سے انکار کردیا ہے۔


واضح رہے کہ بچوں کی تحویل کے حوالے سے علیزے سلطان نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

پس منظر

علیزے سلطان اور فیروز خان 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ ان کے 2 بچے سلطان اور فاطمہ ہیں۔

2020 میں ان دونوں کی طلاق کی خبر اس وقت سامنے آئی جب علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔

اس وقت علیزے سلطان اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ الگ رہائش پذیر ہیں، جبکہ بیٹا سلطان اپنے والد فیروز خان کے ساتھ رہتا ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...