پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایسے لوگوں سے مذاکرت نہیں کرنے چاہئیں جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹس کا نابالغ صارفین سے فحش گفتگو کا انکشاف
پی ٹی آئی کے موقف پر گفتگو
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست مذاکرات کو نہیں مانتے، اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی جیل کے ایک کمرے نہیں،7 سیلز پرمشتمل کمپلیکس میں ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
معیشت کی جنگ
گورنر سندھ نے کہا کہ جس طرح بھارت سے جنگ جیتی ہے اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لیں گے۔ معرکہ معیشت کے لیے ہم تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیکہ اروڑا کے سری لنکن کرکٹرکمار سنگھاکارا کیساتھ افیئر کی خبروں پر اداکارہ کے قریبی ذرائع کا موقف آگیا
پاکستان کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہم ترین ملک بن چکا ہے، اسلام آباد طاقت کا مرکز بن گیا ہے۔ پاکستان سعودی عرب میں محافظ کا کردار ادا کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے
فیلڈ مارشل کی پالیسی
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی دوٹوک پالیسی نے پاکستان کو دنیا میں اہم مقام دلایا، بہترین عسکری حکمت عملی نے پاکستان کا اعتماد بحال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل کی منظوری دے دی
نجکاری کا عمل
گورنر سندھ نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، دو دہائی بعد نجکاری کا عمل شفاف طریقے سے نظر آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تقرریں اور تبادلے: بیوروکریسی کا راز
مزارِ قائد پر حاضری
قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
کابینہ کے ارکان کی موجودگی
اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے.








