پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کب مکمل طور پر بحال ہوگی؟ پی ٹی اے نے تاریخ کا اعلان کیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مگر مچھ کو مکے اور لاتیں مار مار کر اپنی بیوی کو بچایا، بیوی کو مگر مچھ کے حملے سے بچانے والے بہادر شوہر کا بیان سامنے آگیا
آپریشنز کی بہتری کے لئے اقدامات
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو ایم ایس) کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔ اس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔
گنجائش میں اضافہ
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن سے 8 سے 9 ٹیرا بائٹ تک کی گنجائش کاانتظام کیا جا سکے گا۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا آغاز 2019 میں ہوا تھا۔








