ایشز سیریز، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کا 12 رکنی اسکواڈ سامنے آ گیا
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ثروت گیلانی نے نادیہ خان کوآڑے ہاتھوں لے لیا
میلبرن میں آل پیس اٹیک
آسٹریلوی ٹیم میلبرن میں آل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترے گی، جہاں آسٹریلیا کے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں کوئی سپنر شامل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ
حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان
حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ کی صبح کیا جائے گا، جہاں جھائے رچرڈسن، مائیکل نیسراور برینڈن ڈوگیٹ میں سے دو کا انتخاب ہو گا۔ آف سپنر ٹوڈ مرفی کو 12 رکنی سکواد سے باہر رکھا گیا ہے جبکہ جوش انگلس کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
کپتان اور ٹیم کی تبدیلیاں
پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں کپتانی کرنے والے اسٹیون اسمتھ بیماری سے صحت یاب ہو کر واپس آ گئے ہیں۔ اسٹار بیٹر عثمان خواجہ اپنی جگہ برقرار رکھتے ہوئے نمبر پانچ پر کھیلیں گے، جبکہ کیمرون گرین کو خراب فارم کے باعث نمبر سات پر بھیج دیا گیا ہے.








