خالدہ ضیاء کے بیٹے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے عبوری چیئرمین طارق رحمان نے جلاوطنی ختم کر دی۔
طارق رحمان کی وطن واپسی
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے عبوری چیئرمین طارق رحمان 17 سالہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کی 9 مئی کا مقدمہ چلانے کی درخواست 2 رکنی بنچ کو منتقل
خاندانی پس منظر
طارق رحمان اپنی بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ ڈھاکہ پہنچے، 60 سالہ طارق رحمان سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے ہیں۔ طارق رحمان 2008 میں 18 ماہ قید کے بعد علاج اور دیگر وجوہات کی بنا پر برطانیہ چلے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھی چودھری اسلم سلیمی کا انتقال
سیاسی تجزیہ
سیاسی مبصرین کے مطابق بی این پی اس وقت انتخابات میں سب سے مضبوط جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے اور کسی بڑی غیر متوقع صورتحال کے بغیر اس کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے پریس کانفرنس میں آؤں تو بابر کے بارے میں سوال نہ ہو: سلمان علی آغا
بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی
’’جنگ‘‘ کے مطابق طارق رحمان نے حالیہ مہینوں میں واضح کیا ہے کہ بی این پی کی حکومت بننے کی صورت میں بنگلادیش کی خارجہ پالیسی ’’بنگلہ دیش فرسٹ‘‘ ہوگی۔
انتخابات کی تیاری
واضح رہے کہ ان کی واپسی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب بنگلہ دیش میں اہم انتخابات کا انعقاد ہونے والا ہے۔








