25 دسمبر ۔۔۔خوشیوں بھرا دن
کرسمس کی خوشیاں
کرسمس آئی ہے
کیسی دھوم دھام سے
مناتے ہیں مسیحی
اسے بڑی شان سے
یہ بھی پڑھیں: بھائی جان ہمیشہ اُن کا کام کرتے جن سے کوئی فائدہ ہو، مشکل میں ماں باپ کے علاوہ صرف سایہ ہی ساتھ رہتا ہے یا کوئی مخلص غریب دوست
قائد کی سالگرہ
قائد کی بھی سالگرہ
ہے آج ہی کے دن
یہ بھی پڑھیں: گجرات کے نواحی علاقے میں سیلابی ریلے میں گھرے 23 افراد کو بچالیا گیا
آزادی کی ضرورت
مادرِ وطن کی آزادی
ناممکن تھی جنکے بِن
دکھ سکھ اپنے سانجھے
یہ بھی پڑھیں: ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کیلیے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
ہم ایک ہیں
ایک ہی باغ کے
پھول ہیں ہم
مل کر رہیں، تو مضبوط چٹان
ورنہ اڑتی،
دھول ہیں ہم
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں نایاب تیندوا شہری کی فائرنگ سے ہلاک، مقدمہ درج
نفرتوں کا خلا
نفرتیں، عداوتیں، بغض اور کینہ
کیا خوب گزرے زندگی
گر، ان سب کے بن ہو جینا
یہ بھی پڑھیں: پیرس کی سڑکوں پرپیدل اخبار بیچنے والا پاکستانی فرانس کے اعلیٰ شہری اعزاز کیلئے نامزد
ترقی کی راہ
ملک و قوم کی ترقی
ہو مقصودِنظر ہمارا
جوڑے ہوئے ہے ہم کو
رشتہ انسانیت کا پیارا
ایک عہد
پہنچے گی کوئی تکلیف
نہ کسی کو ہماری ذات سے
چلو، آؤ کریں یہ وعدہ
آج ہم اپنے آپ سے
شاعر : کاشف شمیم صدیقی








