پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے 2 اہم منصوبوں پر دستخط
اسلام آباد: اہم معاہدے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے 2 اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔ وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق 330 ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے پر دستخط ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے 11 نئے دانش سکولوں کے قیام کا اعلان کردیا، کہاں بنائے جائیں گے؟
میزان ترقیاتی منصوبے
ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام پر دستخط ہوئے جس کی مالیت 400 ملین ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول نے ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بتائی، گل پلازہ سانحہ نے سب پر پانی پھیر دیا: مفتی منیب
بجلی کی قابلِ اعتماد ترسیل
ترجمان نے بتایا کہ ٹرانسمیشن منصوبہ آنے والے پن بجلی کے منصوبوں سے 2300 میگاواٹ بجلی کی قابلِ اعتماد ترسیل ممکن بنائے گا۔ سرکاری ملکیتی ادارے کے ٹرانسفارمیشن پروگرام سے ایس اوای ایکٹ اور پالیسی پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے گا۔
ایشائی ترقیاتی بینک کا کردار
ترجمان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے ان اقدامات کیلئے حکومتِ پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا۔ ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کا اصلاحاتی پروگرام حکومتِ پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔








