فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی جی ایچ کیو میں ملاقات
ملاقات کا پس منظر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف ڈیفنس سٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرگ ایڈکشن ٹریٹمنٹ سینٹر اسلام آباد، گھر جیسے پرسکون اور لگژری ماحول میں علاج
ملاقات کا مقصد
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ نہیں ہوسکتا افسران کام نہ کریں اور گالیاں ہم کھائیں، منافقوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا :مرتضیٰ وہاب
میجر جنرل یوسف احمد کی تعریف
میجر جنرل یوسف احمد نے پاک مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی۔
دفاعی تعلقات کا عزم
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل نے بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔








