ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کیوں دوسروں کی مصیبت اپنے سر لینے کے چکروں میں ہیں۔ پہلے ہی نظر بد نے تنگ کیا ہوا ہے۔ اب اور مشکل فیصلے کر رہے ہیں اور خود کو پریشانی میں لا رہے توبہ کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، نئی ٹیموں کی نیلامی، تاریخ میں توسیع کا اعلان
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اچھا دن ہے۔ کئی عرصے کے بعد آج ستاروں کی چال آپ کے حق میں قدرے بہتر ہونا شروع ہے۔ اللہ کا نام لے کر آج اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقروض باپ نے فیس بک لائیو پر بیٹی کے علاج کے لیے اپیل کے بعد خودکشی کرلی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
استخارے کے بغیر نہ چلیں ابھی کچھ سمجھ نہیں آ رہا اس لئے بڑی غلطی ہونے کا امکان موجود ہے جو لوگ ایسا کریں گے وہ مزید پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی عدالت کا سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو دعا سے کام لینا ہوگا کیونکہ دعا ہی سب سے بڑا وظیفہ ہے۔ اس وقت گھریلو مسئلہ بھی ہے اور جکڑن بھی۔ ناجانے کیوں آپ مشکل میں نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنایوسف کی والدہ کا بیٹی کے قاتل سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آ گیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب بڑے محتاط انداز سے قدم آگے بڑھانا ہے اور رشتوں کو مزید خراب ہونے سے بچانا ہوگا۔ جو لوگ چاہتے ہیں کہ دوبارہ سب مل جائیں، وہ غصے کو قابو میں رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے کوٹ مومن بھی شدید متاثر، پاک فوج کا ریلیف آپریشن شروع، 3 ٹیمیں تعینات
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
شام سے پہلے آپ کی مشکل کے خاتمے کی خبر آ سکتی ہے اور اب زبان کو قابو میں رکھنے کا مشورہ بھی ہے۔ جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بسم اللہ کرکے قدم تو اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر نیمار جونیئر کے نام کردی۔
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
نامعلوم شخص کسی حوالے سے مدد کے لئے تیار ہوگا اور جو لوگ کسی بھی الجھن میں مبتلا ہیں وہ اس سے نجات حاصل کر لیں گے۔ آپ کی ایک بڑی پریشانی ختم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدگیوں اور قتل کے الزام میں 5 جنرلز سمیت 15 اعلیٰ فوجی افسران کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بار پھر صورت حال آپ کے حق میں ہو گئی ہے اس کا اندازہ آج ہی ہو جائے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار اور گھریلو ماحول کی وجہ سے پریشان تھے، وہ بہتری میں آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ رقم ہاتھ میں آ سکتی ہے اور جن لوگوں کی رقم بلاک تھی اس کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی۔ اس وقت آپ کا اٹھایا ہوا قدم کامیابی دلانے میں مددگار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے والا ایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری معطل
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک باہر کا شخص مدد کے لئے تیار ہو سکتا ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں مبتلا تھے، وہ آزاد ہوں گے۔ آپ کی گھریلو پریشانی کابھی حل نکل آئے گا اور کچھ رقم بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے، سپر ایٹ کے اہم میچ سے پہلے کیوی کرکٹر مارک چیمپمین کا بیان
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آزادی محسوس کریں گے، کافی دنوں سے مشکلات میں چلے آ رہے تھے۔ اب صورت حال تیزی سے آپ کے حق میں بدل رہی ہے۔ ان دنوں صرف روزگار پر ہی توجہ رکھیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اگر آپ کا دل آپ کے قابو میں آ جائے تو آپ کے زیادہ تر مسئلے تو اس سے حل ہو جائیں گے۔ نا جانے کیا کر رہے ہیں۔ زائچہ بتا رہا ہے زندگی کو خراب یا ضائع کر رہے ہیں، صدقہ دیں۔








