پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور لائین آف یہوداہ منسٹریز کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا گیا
کرسمس ڈے کی تقریب کا انعقاد
دبئی (طاہر منیر طاہر) - پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور لائین آف یہوداہ منسٹریز کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں 7 رکنی پارلیمانی وفد روس کا دورہ کرے گا
صدر کا خطاب
کرسمس ڈے کی تقریب سے خالد حسین چودھری، صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا میں امن پھیلانے کے لیے اپنے مذہبی سربراہوں کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ ہم ہمیشہ مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مسیحی برادری نے بھی پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لیے قربانیاں دیں اور پاکستان کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پاکستانیوں کی جانب سے امارات کے شیوخ اور عوام کو مبارک باد
قائد اعظم کی جدوجہد کی یاد
اس موقع پر انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی جد و جہد کو بھی سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد میں سیمی موریز، سمر شگفتہ، زرش دلنواز، اقصیٰ تنویر، اسماء سٹیفن، سمیرا انیل ایلیانا مانا، ایلیاہ این انتھیا، ریان، صیون، عدن، ابیام، ربقہ، عزا، دائم، سارہ شامل تھے۔

معاون عملہ کی خدمات
مسٹر خالد حسین چوہدری، پادری موریز منا، لوکاس بھٹی، عدیل انور، ٹیچر اقصیٰ تنویر، سمر شگفتہ، سمیرا انیل، صائمہ آصف، تبسم عابد، سمرین موریز، جوشوا بھٹی، پیٹرس ارشاد، جیسی رمیش، اور معاون عملہ میں کاشف پیٹر، اینڈریو گل، عاشی، عذرا، آصف گل، اور عابد بھائی شامل تھے۔









