بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا، لاہور میں کتنے امکانات؟
صوبائی دارالحکومت لاہور میں خشک موسم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش برسانے والا سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنا دی
بارش اور برفباری کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات میں بارش کے ساتھ برفباری کے امکانات بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان کے پاس بھارتی طیاروں کو مار گرانے کا کوئی ثبوت ہے؟ معمہ حل، سوال کا جواب مل گیا
دھند کی صورتحال
لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکے بادل بن برسے گزر جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند ہوگی۔
درجۂ حرارت کی پیشگوئی
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔








