رحیم یارخان میں تیتر کے غیرقانونی شکار میں مشغول 3 شکاری گرفتار
غیر قانونی شکار کی کارروائیاں
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں وائلڈ رینجرز نے غیرقانونی شکار کے حوالے سے مخلتف کارروائیاں انجام دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جناح گولڈ پولو کپ 2026ء ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا
رحیم یار خان میں گرفتاری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں تیتر کے غیرقانونی شکار میں مشغول 3 شکاریوں کو گرفتار کیا گیا، اور ان پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
لیہ میں شکاریوں کی فراری
اسی طرح لیہ میں دو شکاریوں کے قبضے سے ذبیح شدہ فاختہ اور کبوتر برآمد ہوئے، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مادہ سامبرہرن کی ریسکیو
گجرات بارڈر ایریا سے مسکن سے بھٹکی مادہ سامبرہرن ریسکیو کیا گیا۔ مادہ سامبرہرن کو بحفاظت وائلڈلائف پارک جوہر آباد منتقل کردیا گیا۔








