پنجاب کسی کی ملکیت نہیں، یہ پاکستان ہے! جگہ جگہ ناکے لگا کر تم نے ثابت کر دیا کہ تم حق کی آواز سے کتنا ڈرتے ہو، جنید اکبر خان
جنید اکبر خان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے پنجاب کسی کی ملکیت نہیں، یہ پاکستان ہے! جگہ جگہ ناکے لگا کر تم نے ثابت کر دیا کہ تم حق کی آواز سے کتنا ڈرتے ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید
وزیر اعلیٰ کا راستہ روکنے کی مذمت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کے منتخب وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا راستہ روکنا تمہاری اپنی شکست کا اعتراف ہے۔ جگہ جگہ پولیس کھڑی کر کے تم راستہ نہیں روک رہے، بلکہ اپنی بوکھلاہٹ اور اوقات دکھا رہے ہو۔ یاد رکھو، عوام کے جذبے کو ناکوں سے قید نہیں کیا جا سکتا!
سوشل میڈیا پر ردِعمل
پنجاب کسی کی ملکیت نہیں، یہ پاکستان ہے! جگہ جگہ ناکے لگا کر تم نے ثابت کر دیا کہ تم حق کی آواز سے کتنا ڈرتے ہو۔
ایک صوبے کے منتخب وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی کا راستہ روکنا تمہاری اپنی شکست کا اعتراف ہے۔ جگہ جگہ پولیس کھڑی کر کے تم راستہ نہیں روک رہے، بلکہ اپنی بوکھلاہٹ اور اوقات…— Junaid Akbar (@JunaidAkbarMNA) December 26, 2025








