لاہور میں بسنت پر بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان
بسلنت کی خوشیاں لاہور میں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے بسنت کے سلسلہ میں چھ، سات اور آٹھ فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2026 میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی
اجلاس میں اہم فیصلے
پنجاب حکومت کا لاہور میں بسنت سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں بسنت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں تین روز کے لئے بسیں اور رکشے فری چلائے جائیں گے تاکہ لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔
ڈور اور پتنگوں کی اجازت
تیس دسمبر سے ڈور اور پتنگوں سے متعلق مینوفیکچرنگ کی اجازت دے رہے ہیں۔








