Remembering the Painful Earthquake Memories of October 8: PDMA Chief Irfan Ali Khatia on AJK and KP
پی ڈی ایم اے کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے قدرتی آفات سے برداشت وآگاہی کے قومی دن پر پیغام دیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ 08 اکتوبر 2005 پاکستان کی تاریخ کا المناک دن ہے جب 1 لاکھ اموات ہوئیں اور کل 30 لاکھ شہری متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک عمران خان سے ہدایات نہیں ملتیں، ایکس اکاؤنٹ کے مقدمے میں بحث نہیں کرسکتا، سلمان اکرم راجا
آنے والے دن کی یاد
8 اکتوبر کو قدرتی آفات سے بچاﺅ اور آگاہی کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 08 اکتوبر کے زلزلے کی یادیں آزاد کشمیر، کے پی کے سمیت پورے ملک کیلئے تکلیف دہ ہیں۔ بچھڑ جانے والوں کیلئے دعا کے ساتھ یہ دن ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
آگاہی اور احتیاطی تدابیر
08 اکتوبر کا دن عوام کو احتیاطی تدابیر اور بچاﺅ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ریسکیو اداروں کے ساتھ رابطے کا ایک منظم سسٹم موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
حالیہ حالات میں اقدامات
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ مون سون بارشوں، سیلاب اور ہیٹ ویو میں پی ڈی ایم نے مربوط انتباہی نظام کی بدولت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں تمام تر انتظامات کو بروقت مکمل کیا گیا۔ حالیہ سیلاب میں بروقت اقدامات سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
احتیاطی تدابیر کی اہمیت
آفات کا مقابلہ معمول سے ہٹ کر اقدامات سے کیا جا سکتا ہے۔ آفات میں احتیاطی تدابیر سے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔








