امریکا کی پاکستان کو ریل انجن فراہمی اور معدنی وسائل میں تعاون کی پیشکش
امریکی انتظامیہ کی پاکستان کو پیشکش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی انتظامیہ نے پاکستان سے امریکی ساختہ لوکوموٹیوز (ریل انجن) کی فروخت اور ملک میں موجود معدنی وسائل کے حوالے سے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 3 روز کیلئے مسافربس سروس معطل، یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ جانیے
بات چیت کا پس منظر
سرکاری ذرائع کے مطابق بات چیت دو ماہ قبل وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے واشنگٹن دورے کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف ڈیفنس فورسز کا معاملہ پراسیس میں ہے اور کسی بھی وقت آسکتا ہے ،وفاقی وزیرقانون
امریکی تجارتی مفادات کا تحفظ
ذرائع نے بتایاکہ امریکی خصوصی معاونین ریمونڈ ایموری کاکس اور رکی گِل نے پاکستانی وفد سے ملاقاتوں میں امریکی تجارتی مفادات کے تحفظ کو ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریاﺅں اور آبی ذخیروں سے متعلق واپڈا کی رپورٹ جاری
لوکوموٹیوز کی خریداری کی درخواست
رکی گِل نے پاکستان سے امریکی لوکوموٹیوز کی خریداری کیلیے حمایت کی درخواست کی جس کیلیے پہلے ہی ٹینڈر جاری کیاجاچکاہے، چند سال قبل پاکستان نے امریکا سے 55 لوکوموٹیوز خریدے تھے۔
پاکستان ریلوے کی مالی مشکلات
پاکستان ریلویز اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے اور موجودہ لوکوموٹیوز کی مرمت اور بحالی پر انحصار کررہاہے، حال ہی میں 100 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی مرمت کے منصوبے کی لاگت بڑھا کر 16 ارب روپے کر دی گئی۔








