اسلام آباد، خاتون کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد میں خواتین کے سوشل میڈیا کے خلاف سائبر کرائم
اسلام آباد (ویب ڈیسسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کرکے ڈیٹا چوری کرنے اور پھر نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان پر تشدد کے کیس میں، ملزم سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ ختم
خاتون کی شکایت
حکام کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد کو خاتون نے شکایت کی کہ ملزم رضوان اللہ نے غیر قانونی طور پر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کی اور ڈیٹا چوری کیا، بعدازاں قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے ڈسپلے کیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، کیپٹن (ر)صفدر
تحقیقات اور گرفتاری
خاتون کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے انکوائری کی تو الزامات درست معلوم ہوئے، جس پر انوسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر مصباح بتول کی سربراہی میں این سی سی آئی اے کی ٹیم نے ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشائی ممالک میں پاکستان کے کال سینٹرز پر سب سے بڑا کریک ڈاؤن
ملزم کی دھمکیاں
حکام نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو موبائل فون کے ذریعے دھمکیاں بھی دیں اور رقم نہ دینے کی صورت میں تصاویر وائرل کرنے کا کہتے ہوئے بلیک میل بھی کیا۔
تکنیکی تجزیاتی رپورٹ اور قانونی کارروائی
مزید بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون کی تکنیکی تجزیاتی رپورٹ میں بھی جرم کے ناقابل تردید ثبوت برآمد ہوئے، جس پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 21 اور 24 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔








