سجل علی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
سجل علی اور حمزہ سہیل کی شاندار کیمسٹری
لاہور (ویب ڈیسک) سجل علی اور حمزہ سہیل پاکستان کے مقبول اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جو اپنی شاندار اداکاری کی بدولت ناظرین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ اب سجل علی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہازوں کے لئے خطرہ بننے والے 20 چیلوں اور 30 کوؤں کے گھونسلے ہٹا دیئے گئے
باہمی کیمسٹری اور مداحوں کا جوش
دونوں اداکاروں کو سب سے پہلے ’زرد پتوں کا بن‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں نے بے حد سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا
شادی کی افواہیں
حال ہی میں سوشل میڈیا پر مختلف انسٹاگرام پیجز کی جانب سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ سجل علی اور حمزہ سہیل 2026 کے آغاز میں شادی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔
سجل علی کا ردِعمل
اگرچہ دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا، مگر مداح اس افواہ پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ تاہم سجل علی نے ان خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کی زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر جب بھی ہوگی، وہ خود ہی بتائیں گی۔








