پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھار پر بمباری کی تصدیق کردی
مہمان خصوصی کا خیرمقدم
کراچی میں ہونے والی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تھے، اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کے لیے عارف حبیب کنسورشیم نے دوسرے مرحلے میں 121 ارب روپے کی بولی لگادی
کیڈٹس کی سلامی
کیڈٹس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دی جبکہ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کیے جانے کیخلاف ترک کمپنی عدالت پہنچ گئی
کمانڈر کا خطاب
کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدعو کرنے پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکر گزار ہوں، میں بھی پاکستانی نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوں۔ کیڈٹس اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچائیں، دوسرے ممالک کے کیڈٹس کو تربیت دینا پاکستان نیول اکیڈمی کے لیے قابلِ فخر ہے۔
اسلامی اخوت اور کردار کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں، پیشہ ورانہ زندگی میں کردار کی اہمیت ہے۔








