سکھ فار جسٹس تنظیم نے بھارت میں عیسائیوں کے لیے محفوظ وطن ’’ٹرمپ لینڈ‘‘ کا نقشہ جاری کردیا

سکھ فار جسٹس کا "ٹرمپ لینڈ" کا مطالبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھ فار جسٹس تنظیم کی جانب سے بھارت میں عیسائیوں کے لیے محفوظ وطن "ٹرمپ لینڈ" کا مطالبہ سامنے آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کے بال کاٹنے کا کیس، ملوث 2 ملزمان افغان شہری نکلے،ابتدائی تحقیقات میں سنگین انکشافات سامنے آگئے

محفوظ عیسائی وطن کا نقشہ

اقوامِ متحدہ کے تسلیم شدہ حقِ خود ارادیت کے تحت سکھ فار جسٹس تنظیم نے شمال مشرقی بھارت میں ایک محفوظ عیسائی وطن "ٹرمپ لینڈ" کا نقشہ جاری کردیا ہے۔ سکھ فار جسٹس جو عالمی خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کر رہا ہے ، نے باضابطہ طور پر "ٹرمپ لینڈ" کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ مجوزہ خطہ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی صدر سے اس معاملے میں براہِ راست مداخلت کی اپیل بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملزم نے ثنا یوسف پر فائرنگ سے پہلے پھول پیش کیے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔

عیسائیوں کے حقوق کی بات

’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق، گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ جب دنیا کرسمس منا رہی تھی، اس وقت بھارت میں عیسائی برادری کو منظم تشدد، حملوں اور جبر کا سامنا تھا۔ مودی کے دور حکومت میں نہ صرف عیسائیوں بلکہ بھارتی پنجاب میں سکھوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ خطہ "سیون سسٹرز اسٹیٹس" کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں عیسائی آبادی مقامی اور تاریخی طور پر علیحدہ ہیں۔ سیون سسٹر اسٹیٹس ناگالینڈ، میزورم، میگھالیہ، منی پور، تریپورہ اور آسام پر مشتمل ہیں اور یہاں کی اکثریتی عیسائی آبادی کے لیے "ٹرمپ لینڈ" کو ایک محفوظ عیسائی کوریڈور کے طور پر تجویز کیا گیا ہے تاکہ لاکھوں عیسائیوں کو پناہ دی جا سکے۔

بھارتی ریاستی پالیسیوں کا ظلم

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ عیسائی آبادی اس وقت ظالم بھارتی ریاستی پالیسیوں کے نتیجے میں ظلم و ستم کا شکار ہے۔ مودی کے بھارت میں بائبل کی تبلیغ جرم، گرجا گھروں کو نذرِ آتش، عیسائی بستیوں پر حملے اور لوگوں کو بے گھر اور خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...