آپ کا آئندہ ہفتہ ستاروں کی روشنی میں کیسا گزرے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں مالی حوالے سے جو پریشانی چل رہی ہے، انشاءاللہ اس کا کوئی حل ضرور مل جائے گا اور جس مسئلے کا شکار چلے آ رہے ہیں اس سے نکلنے کا راستہ بھی دکھائی دے گا۔ اولاد کے حوالے سے اہم فیصلے کا امکان ہے، جن لوگوں کے رشتے میں بندش تھی وہ ٹوٹ جائے گی اور من پسند جگہ بات طے ہو سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں مبتلا تھے، اب وہ صحت یاب ہو سکیں گے، انشاءاللہ
یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی ﷺ میں رمضان کے افطار دسترخوان کیلئے پرمٹ کی درخواستیں طلب
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اس وقت اہم فیصلے کی ضرورت ہے، جس بھی مسئلے میں ہیں اس میں سے اس وقت ہی نکلیں گے جب کوئی بڑا اقدام کر سکیں گے۔ اگر لاپروائی سے کام لیا تو جیسا چل رہا ہے ویسے ہی چلتا رہے گا۔ اب فیصلہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ جو لوگ ان دنوں ہمت دکھائیں گے، رسک لے سکیں گے اور محنت کے لئے خود کو تیار رکھیں گے، وہ انشاءاللہ بہت کچھ حاصل کرنے کو تیار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایل ٹی 20 فائنل، نسیم شاہ اور کیرون پولارڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ابھی حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ کوئی تبدیلی کر سکیں یا کوئی رسک لے سکیں۔ خاموشی اختیار کریں، حالات کا رخ دیکھ لیں۔ پھر کوئی فیصلہ کریں۔ ان دنوں آپ کے لئے وہ راستہ بھی بند نظر آتا ہے جو کبھی بڑا آسان تھا اور دشمن بھی آج کل چوکنا ہے جو آپ کو کاری ضرب لگا سکتا ہے۔ آپ کی پوزیشن کافی کمزور کر سکتا ہے۔ صدقہ دیں اور یا حی یا قیوم کا ورد بھی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شہرِ ہوائے غمزدہ،دیکھ بجھے چراغ کو۔۔۔۔
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت میں تبدیلی اور بہتری کے امکانات روشن ہیں۔ ان دنوں آپ کو بار بار اچھے مواقع میسر آئیں گے جن سے پورا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اگر اب بھی لاپروائی سے کام لیا تو بڑی مشکل ہو جائے گی کہ اچھا وقت بار بار نہیں آتا۔ بے روزگار افراد کو روزگار ملے گا۔ کاروباری حالات بہتر ہوسکیں گے اور جن لوگوں نے نیا کام شروع کرنا ہے، وہ بھی اب اللہ کا نام لے کر شروع کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ لاکھ زور لگا رہے ہیں مگر حالات ہیں کہ سیدھا ہونے کا نام نہیں لے رہے اور جس طرف امید لگا رکھی ہے وہ بھی اس پر پورا نہیں اتر رہا۔ آپ کو صرف اللہ پاک سے امید رکھنا چاہیے۔ روزانہ 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں، اس سے انشاءاللہ بڑا فائدہ ملے گا اور جن بھی مسائل میں آئے ہوئے ہیں، ان سے نکل سکیں گے۔ جو لوگ لاپروائی کریں گے، بڑا پچھتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈی جی ایم او کو مودی سرکار نے پاکستان سے جنگ بندی پر بات کرنے کا حکم دیا، راہول گاندھی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت مالی طور پر کسی جانب سے فائدہ حاصل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ اللہ کا نام لے کر جس مقصد کی جانب قدم اٹھائیں گے، اس میں کامیابی حاصل ہوگی اور جو رکاوٹیں اور بندش وغیرہ تھی وہ بھی اب ٹوٹ جائے گی۔ اب حالات میں خاطر خواہ تبدیلی اور بہتری ملنے کا امکان موجود ہے۔ ایک دو دن میں ہی صورت حال کھل کر آپ کے سامنے آ جائے گی، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ایرانی صارفین کا ڈیٹا اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو منتقل کر رہا ہے، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اس وقت مالی امداد کی ضرورت ہے، پردہ¿ غیب سے انشاءاللہ اس کا بندوبست ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ جس بھی کام میں اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے، اس کا بندوبست ہوجائے گا، جو رکاوٹیں دوسروں نے کھڑی کی ہیں، وہ ختم ہوں گی مگر جو قدرتی ہیں ان کو آپ کی توبہ اور دعا نے بدلنا ہے۔ اس وقت صورتِ حال کمزور ہے، صدقہ دیں اور یا کریم یا سلام کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے خود ہی اپنے میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جو چاہ رہے ہیں، وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس وقت جو مل رہا ہے صرف اس کا شکر ادا کریں اور کوشش کریں کہ جلد بازی کا مظاہرہ نہ ہو۔ جو لوگ گھریلو ماحول میں کشیدگی سے پریشان ہیں، ان کا مسئلہ حل ہوگا اور ایسا سلسلہ بن جائے گا کہ سب کچھ بحکم اللہ خود بخود ٹھیک ہو جائے گا۔ جو لوگ بیرونِ ملک سفر کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ اب تیاری شروع کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی سلمان خان “کون بنے گا کروڑ پتی” میں امیتابھ بچن کی جگہ لیں گے؟ حقیقت سامنے آ گئی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس بھی مسئلے میں ہیں، وہ چار یوم کے بعد حل ہوگا۔ اس وقت تک انتظار کریں اور اس وقت تک خاموشی سے چلیں۔ آپ جو کام بھی کررہے ہیں، اس کا کسی سے ذکر نہ کریں ورنہ حاسدین کی نظروں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان دنوں آپ کو محتاط انداز سے چلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات کا سرکاری ٹی وی میں مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو آج کل میں انشاءاللہ کوئی بڑا فائدہ حاصل ہونے والا ہے جو کافی دنوں سے راستے میں رکا ہوا تھا۔ جو لوگ کسی تبدیلی کے انتظار میں ہیں، وہ ابھی دو ماہ تک انتظار کریں۔ اس کے بعد صورتِ حال بہتر ہو سکے گی۔ ان دنوں آپ کو اپنے دل کے معاملات بھی قابو میں رکھنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں انٹرنیشنل کامبیٹ جو جِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کامیابی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جو چاہ رہے ہیں، وہ کام ضرور ہوگا، ابھی چند دن انتظار کریں اور کسی بھی غیر کے معاملے سے بھی دور رہیں۔ یاد رہے کہ ان دنوں آپ کو ہر کام خاموشی سے کرنا ہے تاکہ کسی کو خبر نہ ہو اور مخالفین سے زیادہ محتاط رہیں۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
یہ ہفتہ بحکم اللہ بڑا شاندار رہے گا، آپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکیں گے اور جس طرف سے بھی کام ہو جانے کی امید لگائی ہوئی تھی، وہ پوری ہو سکے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے خود کو کسی بندش، جادو ٹونے وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے ہیں، وہ انشاءاللہ اس سے آزاد ہو جائیں گے۔








