متحدہ عرب امارات فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے کچھ شیئر لے گا، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے کچھ شیئر لے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے 3 ارب ڈالرز دیے تھے اور یو اے ای کے چند ہفتے قبل ایک ارب ڈالر رول اوور کرنے تھے۔ ہم نے یو اے ای کو انگیج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: پنڈیز کا زلمی کے خلاف شاندار آغاز، بغیر کسی نقصان کے 100 رنز بنالیے
شیئرز اور لائبلٹی کی تفصیلات
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یو اے ای فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے کچھ شیئر لے گا اور ایک ارب ڈالر کی لائبلٹی ختم ہوجائے گی۔ شیئرز کے حوالے سے کئی میٹنگز ہو چکی ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 31 مارچ تک یہ ٹرانزیکشن پایہ تکمیل تک پہنچے گی اور ایک ارب ڈالرز تک کی لائبلٹی ختم ہوگی۔
انویسٹمنٹ کی امید
انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روز کی ملاقات میں جنوری کے دو ارب ڈالرز کے رول اوور پر بھی بات ہوئی، کوشش ہوگی کہ یو اے ای ان 2 ارب ڈالرز سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔








