پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے، رانا تنویر حسین
رانا تنویر حسین کی پریس کانفرنس
شیخو پورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی جماعت نہیں بلکہ اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کیا کہا؟جانیے
پاکستان کی ترقی اور حکومتی حکمت عملی
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی حکمت عملی نے پاکستان کو دنیا کے لیے اہم بنا دیا۔ حکومت نے معیشت کو سنبھالا اور تمام معاشی اشاریے مثبت بنا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کو بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی میں ملاقات پر تنقید کا سامنا
آئی ایم ایف کے چیلنجز
رانا تنویر حسین نے یہ بھی کہا کہ رواں سال آئی ایم ایف سے چھٹکارے میں کامیاب نہ ہوئے تو مزید سخت شرائط کے ساتھ رجوع کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل ہی فری لانسرز، وی لاگرز اور یوٹیوبرز کے لیے پریشان کن خبر آ گئی
پی ٹی آئی پر تنقید
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر نہیں، اس پارٹی کا نظریہ فسطائی ہے، جو جمہوری روایات کے لیے زہر قاتل ہے۔ سہیل آفریدی لاہور کی سڑکوں پر گھوم کر پنجاب کی ترقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات
اُن کا کہنا تھا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسی نہ بنے تو مذاکرات کریں گے۔








