انگلش فاسٹ بولر گس ایٹکنسن ایشیز سیریز سے باہر
کینبرا میں حالیہ کرکٹ خبر
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا، فاسٹ بولر گس ایٹکنسن ان فٹ ہوکر ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سیاست کے تیزی سے تبدیل ہوتے تناظر میں پاکستان کی اجتماعی قومی قیادت کی بصیرت کی آزمائش شروع ہوگئی ہے، مولانا فضل الرحمان
ایٹکنسن کی انجری کی تفصیلات
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق گس ایٹکنسن بائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، وہ ایم سی جی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 5 ویں اوور کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا شرط ختم کر دی
ایشیز سیریز کی صورتحال
واضح رہے کہ انگلینڈ نے ایم سی جی میں ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ای سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ 5 ویں ٹیسٹ کے لئے گس ایٹکنسن کے متبادل کے طور پر کسی کو طلب نہیں کرے گا، ایشیز سیریز کا 5 واں اور آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا۔
آسٹریلیا کی برتری اور دیگر انجری کی رپورٹس
پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-3 سے برتری حاصل ہے، گس ایٹکنسن سے قبل فاسٹ بولرز مارک ووڈ اور جوفرا آرچر بھی انجری کے باعث ایشیز سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔








