کم آمدن افراد کے لیے پنجاب میں 37 ہزار سے زائد گھروں کا نیا منصوبہ شروع
پنجاب میں گھروں کا نیا منصوبہ شروع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کم آمدن افراد کیلئے گھروں کی فراہمی کے ایک اور منصوبے کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت اڑھائی سے 3 مرلہ سرکاری اراضی پر 37 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر ممکن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست،31اکتوبر تک جیل حکام سے جواب طلب
ورلڈ بینک کے تعاون سے منصوبہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران علی سلطان نے بریفنگ میں بتایا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب میں 25 اضلاع کے 35 مقامات پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوگا جن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ، خانیوال سمیت 25 اضلاع شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی میڈیا پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنے کے لیے فعال پرنٹ میڈیا کا فروغ ناگزیر ہے: عطا اللہ تارڑ
تعمیراتی کاموں میں تیزی
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق سرکاری اراضی پر اگلے 3 ماہ میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگا۔ مستحق خاندانوں کو اپنے گھروں کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیحات میں ہے۔
گھر کی فراہمی کا وعدہ
انہوں نے کہا کہ 5 سال کی مدت میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بھی 5 لاکھ سے زائد خاندانوں کے گھر مکمل کرے گا، افورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کم سے کم اقساط کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔








