2026 میں کئی خطرناک عالمی تنازعات جنم لے سکتے ہیں:امریکی تھنک ٹینک کی تہلکہ خیز رپورٹ جاری

خطرناک عالمی تنازعات کا امکان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) 2026 میں کئی خطرناک عالمی تنازعات جنم لے سکتے ہیں: امریکی تھنک ٹینک نے تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین کی ملاقات

کونسل آن فارن ریلیشنز کی رپورٹ

تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کی رپورٹ کے مطابق دنیا تیزی سے عدم استحکام اور تشدد کی جانب بڑھ رہی ہے اور 2026 میں کئی خطرناک عالمی تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔ یہ عالمی امن اور امریکی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ غزہ، یوکرین، پاک، بھارت و افغانستان سمیت کئی محاذوں پر کشیدگی میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں بحران شدت اختیار کر سکتے ہیں، انسانی المیے بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب، مفتاح اسماعیل نے ملک کی 3 بڑی جماعتوں کو اہم مشورہ دیدیا

بین الاقوامی امن کی حالت

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کونسل آن فارن ریلیشنز کے ذیلی ادارے سینٹر فار پریوینٹو ایکشن کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی امن کو درپیش خطرات اب دوسری جنگِ عظیم کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ امریکی خارجہ پالیسی کے ماہرین نے دنیا بھر میں ممکنہ تنازعات کا جائزہ لے کر انہیں شدت اور اثرات کے لحاظ سے درجہ بند کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اگرچہ غزہ، یوکرین، کانگو، بھارت اور پاکستان جیسے تنازعات کو کم کرنے کی کوشش کی، تاہم بعض مواقع پر سخت پالیسیوں اور دباؤ نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا پشاور کے لیے 100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

فنڈنگ اور امن سازی کے مسائل

ماہرین نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ امن سازی اور تنازعات کی روک تھام سے متعلق اداروں اور فنڈنگ کو کمزور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید اختر نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرنے سے انکار کردیا

پاکستان کے سیکیورٹی خطرات

رپورٹ میں آئندہ برس پاکستان سے جڑے کئی ممکنہ سیکیورٹی خطرات کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ تمام خطرات درمیانے درجے کے امکان اور اثرات کے زمرے میں رکھے گئے ہیں، بھارت اور پاکستان کے درمیان دوبارہ مسلح تصادم ہو سکتا ہے، جس کی وجہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی عسکریت پسند سرگرمیاں اور سخت سیکیورٹی اقدامات بن سکتے ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوبارہ لڑائی کا خدشہ ہے، جو سرحد پار شدت پسند حملوں کے دوبارہ شروع ہونے سے پیدا ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرا کی تاریخ کا اعلان، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

امریکہ کو لاحق خطرات

رپورٹ کے مطابق امریکہ کو سب سے زیادہ خطرات اس لیے لاحق ہیں کیونکہ اس کے دنیا بھر میں وسیع اتحادی اور سیکیورٹی وعدے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سے ماہانہ 2 کروڑ کمایا جا سکتا ہے : مان ڈوگر کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

دنیا کے سنگین تنازعات

رپورٹ میں سب سے زیادہ خطرناک تنازعات میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں، روس اور یوکرین کی جنگ میں شدت، وینزویلا میں ممکنہ امریکی فوجی کارروائی، اور امریکہ کے اندر بڑھتا ہوا سیاسی تشدد شامل ہیں۔

عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے خطرات

اسی طرح ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ، چین کا تائیوان پر دباؤ، روس اور نیٹو میں ٹکراؤ اور شمالی کوریا کے جوہری تجربات بھی سنگین خدشات قرار دیئے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...