علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 2026ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا داخلوں کا شیڈول
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر میری جان، مودی کی دھمکیوں پر پنجابی ٹپے
داخلوں کی تاریخ
میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی سطح تک تمام تعلیمی پروگرامز میں داخلوں کا آغاز یکم جنوری 2026ء سے ملک بھر میں بیک وقت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میکسویل کی شاندار بیٹنگ جس نے میچ پاکستانی اننگز سے پہلے ہی ختم کر دیا
علاقائی دستیابی
یونیورسٹی حکام کے مطابق داخلوں کی یہ سہولت چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں بھی دستیاب ہو گی۔
بین الاقوامی طلباء کیلئے مواقع
دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلباء کیلئے بھی مختلف سطح کے تعلیمی پروگرامز آفر کیے جا رہے ہیں۔








