وزیراعلیٰ نے دھند میں اشد ضرورت کے علاوہ سفر نہ کرنے کی اپیل کر دی، ننکانہ صاحب کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
افسوسناک حادثہ
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ننکانہ صاحب کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 600 فارم 45 کی کتاب تیار، اصلی نتیجہ ہمارے پاس ہے: پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا دعویٰ
ہمدردی کا اظہار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی فیشن انفلوئنسر کی پراسرار موت، تحقیقات جاری
سفر کے حوالے سے اپیل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دھند میں اشد ضرورت کے علاوہ سفر نہ کرنے کی اپیل کی۔
سیفٹی کے قوانین کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ناگزیر سفر کے لیے سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے۔ سفر کے دوران اپنا اور دوسروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔








