میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، فیلڈ مارشل، وزیر داخلہ، کورکمانڈر پشاور اور اعلیٰ افسران کی شرکت

میجر عدیل زمان کا نماز جنازہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہید کو آبائی علاقے ڈی آئی خان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا بجٹ لا رہے ہیں جو ترقی کا روڈ میپ ہو گا: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بڑا دعویٰ

نماز جنازہ میں شرکت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، کورکمانڈر پشاور، فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔شہید میجر عدیل زمان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے ڈی آئی خان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے آئی آر یو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

فیلڈ مارشل کا خراج عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

دعا اور صبر کی خواہش

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، فیلڈ مارشل نے شہید کے اہل خانہ کے صبر و استقامت کی بھی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ کورٹ میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ، وکیل صفائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے کی استدعا

فرض کی ادائیگی میں قربانی

میجر عدیل زمان نے فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کا عزم کیے ہوئے ہے، ایسی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...