اگر ایران جوہری پروگرام دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کرتا ہے تو امریکہ ایک بار پھر حملہ کرے گا، ٹرمپ
امریکہ کی ایرانی جوہری پروگرام پر تنبیہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کرتا ہے تو امریکہ ایک بار پھر فوری طور پر حملہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری پوائیں چل پڑیں
ٹرمپ کا بیان
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق فلوریڈا میں اپنے مار-اے-لاگو اسٹیٹ پر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کا استقبال کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا “میں سن رہا ہوں کہ ایران دوبارہ تعمیر کی کوشش کر رہا ہے، اور اگر وہ ایسا کر رہے ہیں تو ہمیں انہیں پھر سے گرا دینا ہوگا۔”
یہ بھی پڑھیں: کال سینٹر میں لڑکی کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج، 8 افراد گرفتار
سخت زبان کا استعمال
ٹرمپ نے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے مزید کہا “ہم انہیں بری طرح نشانہ بنائیں گے۔”
مذاکرات کی امید
تاہم امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ اب بھی ایران کے ساتھ کسی ممکنہ “ڈیل” پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔








