بسنت کی اجازت کیلئے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن چیلنج
لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کے نوٹیفکیشن کا چیلنج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بسنت کی اجازت کے لیے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز: بیویوں کے تھپڑ
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: انتظامی ڈھانچہ بہت کمزور بلکہ کھوکھلا کر دیا گیا تھا، مسائل بہت تھے، ”تھوڑے وقت میں کام بہت کرنا تھا“ ان چیلنجز کیلیے تگڑی ٹیم کی تشکیل بھی ضروری تھی۔
حفاظتی خدشات
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پچھلے چند دنوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے کے باعث ایک بچی اور نوجوان شدید زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبولیت کے دعوے بری طرح زمین بوس ہو رہے ہیں، سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں تبدیلی کو عبرتناک شکست ہوئی، عابد شیر علی
ماضی کی واقعات کا حوالہ
دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات سے ماضی میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے۔
عدالت سے درخواست
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے اور مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔








