سہہ ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز، پاکستان، زمبابوے میچ بارش کے سبب ختم کردیا گیا
میچ کی صورتحال
ہرارے (ویب ڈیسک) تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ مسلسل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نرسز نے کورونا سمیت ہر ایمرجنسی میں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر قوم کی خدمت کی، وزیر اعلیٰ
پاکستان کی بیٹنگ
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 354 رنز بنائے، لیکن بارش کے باعث زمبابوے کی ٹیم اپنی اننگز شروع نہ کرسکی۔
یہ بھی پڑھیں: اس ملک میں بگڑی بات کو درست کرنا ناممکنات میں ہے لیکن لگن سچی، میرٹ اور اصول پر ہی کام کرتے ہوں تو اللہ نیک نیتی کا صلہ ضرور دیتا ہے۔
شاندار بیٹنگ
سمیر منہاس اور عثمان خان نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ سمیر منہاس نے 142 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔ عثمان خان نے 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے۔ دونوں بیٹرز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 199 رنز جوڑے۔
زمبابوے کی بولنگ
زمبابوے کے کریبی مدھارمیٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔








