سہہ ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز، پاکستان، زمبابوے میچ بارش کے سبب ختم کردیا گیا
میچ کی صورتحال
ہرارے (ویب ڈیسک) تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ مسلسل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ
پاکستان کی بیٹنگ
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 354 رنز بنائے، لیکن بارش کے باعث زمبابوے کی ٹیم اپنی اننگز شروع نہ کرسکی۔
یہ بھی پڑھیں: نام نہیں بکتے، صرف جیت ہی فروخت کی جا سکتی ہے
شاندار بیٹنگ
سمیر منہاس اور عثمان خان نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ سمیر منہاس نے 142 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔ عثمان خان نے 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے۔ دونوں بیٹرز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 199 رنز جوڑے۔
زمبابوے کی بولنگ
زمبابوے کے کریبی مدھارمیٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔








