بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
افسوسناک خبر
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شوبز سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ ابھرتی ہوئی، شوخ و چنچل اداکارہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول کے ٹرائلز کا دوسرا روز ، کامیاب کھلاڑیوں کیلیے انڈوومنٹ فنڈ سے سکالر شپ کا اعلان
پولیس کی ابتدائی معلومات
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کمرے میں اداکارہ کی لاش جس انداز میں پائی گئی اُس سے خودکشی کے خدشے کو تقویت ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے آپریشنل پاور پلانٹس کی کارکردگی رپورٹ 25-2024 جاری کر دی
اداکارہ کی شناخت
یہ اداکارہ نندنی کی لاش تھی جو تمل اور کنڑ ٹیلی وژن کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تھیں اور بنگلور میں رہائش پذیر تھیں۔ انھوں نے خودکشی نوٹ بھی چھوڑا۔
یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس نے پھر صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا
خودکشی نوٹ کی تفصیلات
پولیس کے بقول اداکارہ کے کمرے سے ملنے والے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ والدین میری مرضی کے خلاف شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کو فروری 2026 تک فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا ہدف دیدیا گیا
ذہنی صحت کی مشکلات
اداکارہ نندنی نے مزید لکھا کہ وہ والدین کے زور دینے کے باوجود اس شادی کے لیے خود کو ذہنی تیار کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی تھیں۔
انھوں نے مزید لکھا کہ مسلسل کشمکش اور ذہنی اذیت کے باعث ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہوں کو اب مجھ سے سہا نہیں جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں موجود آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ہوٹل میں ڈنر کے دوران چوہے کی انٹری، ویڈیو وائرل
پولیس کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی نوٹ ملنے کے باوجود تحقیقات کو روکا نہیں جائے گا۔ کیس کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔ مکمل تفتیش کے بعد میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
اداکارہ کا کردار
یاد رہے کہ نندنی حال ہی میں تمل سیریل گوری میں ایسی لڑکی کا کردار نبھایا تھا جس نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔








